لندن (جیوڈیسک)لندن میں فیشن شو، مرد ماڈلز نے بنا سنگھار اور نت نئے ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کر کے دھاک بٹھا دی۔
فیشن شو میں مشہور برطانوی ڈیزائنر رچرڈ جیمزکے دیدہ زیب ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا، رچرڈ جیمزمردانہ ملبوسات کی منفرد اور خوبصورت ڈیزائننگ کیلئے دنیا بھر مقبول ہیں۔
ماڈلز حضرات نے موسم سرما کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو پہن کر ریمپ پر واک کی۔مردوں کے فیشن شو کے زیادہ تر شائقین بھی مرد حضرات تھے جنہوں نے ملبوسات کو بے حد پسند کیا۔