لندن: (جیو ڈیسک) پاکستان کے پانچ بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کم ہونے کا امکان ہے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے نظرثانی شروع کر دی ہے۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے لندن سے جاری بیان کے مطابق پاکستان، اردن، لبنان، اور یوکرین کے چودہ بینکوں کے کریڈٹ ریٹ ملک کی ساورین کریڈٹ ریٹنگ کے حساب سے زیادہ ہیں۔
لہذا پاکستان کے پانچ بینکوں سمیت ان ممالک کے بینکوں کے کی کریڈٹ ریٹنگ پر نظرثانی شروع کردی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ موڈیز کے آئندہ کریٹنگ ریٹنگ جاری ہونے تک پاکستان کے پانچ بینکوں سمیت ان بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کم ہو چکی ہو گی۔