لندن کی عدالت میں آج بھی کرکٹ کرپشن مقدمے کی کارروائی جاری رہی ،استغاثہ کی جرح مکمل ہو نے کے بعد وکیل صفائی نے سوالات شروع کیے۔ آج کاروائی کے دوران سلمان بٹ نے اپنے دفاع میں موقف پیش کیا اور وکیل صفائی کیسوالات کے جوابات دیئے ۔سلمان بٹ نے میچ فکسنگ کی کسی بھی سازش یا دھوکہ دہی میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔ وکیل علی باجوہ نے بیان میں کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق تمام معاملات محمد عامر اور مظہر مجید کے درمیان بلواستہ طور پر طے ہوتے رہے۔انہوں نے جیوری کو بتایاکہ محمد عامر اور مظہر مجید کے ان ثبوتوں کی وجہ سے کرمنل سازش کا امکان موجود ہے۔ جس کے بارے میں مظہر مجید نے مظہر محمود کو محمود عامر کے تمام نو بال اور وائٹ بال دینے سے متعلق پہلے دن ہی بتا دیا تھا ۔ وکیل صفائی نے جیوری کو بتایا کے سلمان بٹ کو صرف اپنے دوست اور سابقہ ایجنٹ مظہر مجید کے وجہ سے اس کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مظہر مجید نے سلمان بٹ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔