لندن میں ہوا ہالی ووڈ کی اینیمیٹد فلم ہیپی فیٹ ٹو کا پریمیئر۔ ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ہیپی فیٹ کا لندن میں پریمیئر ہوا۔۔ یہ پریمیئر کوئی عام پریمیر نہیں تھا بلکہ اس میں بچوں کے لیے خاص انتظامات کئے گئے تھیلندن کے کنوٹ رومز پیش کر رہے تھے ایک برفانی فیری ٹیل کا منظر جہاں انسانوں کے جتنے پینگوئنز کے کھلونے سجائے گئے تھے اور کھانے میں، فوارے میں وائٹ چوکلیٹ بہہ رہی تھی اور پینگوئن کی شکل کے بسکٹ اور آئس کریم تھی۔ ہیپی فیٹ ٹو تھری ڈی میں پیش کی جائے گی۔ اس کی کہانی ممبل اور ایرک نامی باپ اور بیٹے کے گرد گھومتی ہے۔ باپ بیسٹ ڈانسر ہے جب کہ بیٹا ڈانس سے دور بھاگتا ہے۔ مگر ممبل ہر کوشش کرتا ہے کہ ایرک کو ڈانس سکھائے اور اسی ضد میں ایرک بھاگ جاتا ہے اور ملتا ہے ایک اڑنے والی پیگوئن مائٹی سوین سے۔ اب ایرک کو واپس لانا ممبل کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور وہ اس سے کیسے گزرے گا یہ دکھایا ہے کامیڈی اور ایڈونچر کی اس کہانی ہیپی فیٹ ٹو میں۔ فلم اکیڈمی ایوارڈ یافتی ڈائریکٹر جارج ملر کی پیش کش ہے جو دنیا بھر میں دو دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔