لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جنڈول کے علاقے ثمر باغ میں قبائلی رہنما کے نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تیمرہ گرہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔