لوٹ مار، کرپشن اور قومی اداروں کی تباہی پیپلزپارٹی کا منشور ہے :عامر یعقوب وڑائچ
Posted on June 3, 2012 By Geo Urdu گجرات, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار، کرپشن اور قومی اداروں کی تباہی پیپلزپارٹی کا منشور ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کا اوڑھنا بچھونا عوام کی خدمت ہے اورپنجاب حکومت کا آئندہ بجٹ بھی فلاحی اور عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کینٹ کے علاقہ بلال ٹائون میں (ن) لیگ کے عہدیداران کی تنظیم سازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جن عہدیداران کا چنائو کیا گیا ان میں صدر ندیم قیوم، سینئر نائب صدر محمد اعجاز، جنرل سیکرٹری طالب محمود، نائب صدر محمد نعیم، چودھری محمد رمضان، خلیل ہاشمی و دیگر شامل ہیں۔ اجلاس سے ماجد خالد خاں، مرزا خلیل جرال، عمران خان شیروانی، افضل بیگ و دیگر نے بھی شرکت کی۔