لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم شدت پسندوں کے دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز خیل پولیس چوکی کی موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ پیزو ڈی جی خان مین شاہراہ پر بلاند خیل لنک روڈ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے ان کی گاڑی کے نزدیک بم پھینکا، جوں ہی پولیس اہلکار موبائل سے اترے ان پر فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور زاہد اللہ، کانسٹیبل جان محمد اور منور شامل ہیں جبکہ سپاہی اسلام الدین زخمی ہو گیا۔