لیاری پولیس مقابلہ، رپورٹ ازسر نو جمع کرانے کی ہدایت

lyari

lyari

کراچی : (جیو ڈیسک) پولیس نے سخی اللہ عرف ثاقب مبینہ پولیس مقابلے کی رپورٹ جمع کرا دی جسے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نامکمل قرار دیتے ہوئے رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

پولیس نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے سخی اللہ عرف ثاقب اصلی مقابلے میں ہلاک ہوا۔ اس کے ساتھی صدام کو گرفتار کرلیا۔ جس نے عدالت میں اپنا بیان بھی قلم بند کرادیاہے۔ ملزم سخی کے ورثا کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں۔ سخی اللہ کے ورثا نے مطالبہ کیا تھا نبیل گبول اور چوہدری اسلم کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے۔