لیبر انسپکٹر محمد عثمان نے چھاپہ مار کر پولیس آفیسرکی قید سے 5 افراد کو برآمد کرایا

گجرات: محکمہ لیبر گجرات کے لیبر انسپکٹر محمد عثمان اور رحمت علی نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر پولیس آفیسر تنویر احمد جو کہ بھٹہ مالک ہے ، اسکی قید سے 5افراد کو برآمد کر کے آزاد کردیا ، بھٹہ مزدور محمد یونس نے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیڈ ٹریڈ یونینز کے دفتر میں تحریری درخواست دی کہ بھٹہ مالک چوہدری تنویر احمد جو کہ پولیس آفیسر ہے ، اس نے اسکی بیوی روبینہ کوثر ، بیٹے شاہ زیب ، عثمان یونس ، احمد رضا ، عرفان رضا ، بیٹی مسکان ، علی حسنین اور معصوم بیٹی حجاب کو اغواء کر کے موضع سردانی میں اپنی رہائش کے ساتھ اپنی جانوروں والی حویلی میں قید کر رکھا ہے ، اور انکے گھر کاکام کاج کر رہا ہے ، جس پر فیڈریشن نے DCOگجرات اور ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کو لیٹر لکھا کہ محبوس افراد کو فوری طور پر برآمد کرایا جائے ، محکمہ لیبر نے لیبر انسپکٹر محمد عثمان اور رحمت علی کی ڈیوٹی لگائی ، جنہوں نے گزشتہ روز بھٹہ مالک کی رہائشگاہ سے محبوسین کو برآمد کر کے آزاد کرا دیا ، آزاد ہونے کے بعد بھٹہ مزدور محمد یونس کی بیوی روبینہ نے بتایا کہ چوہدری تنویر احمد ایک پویس آفیسر ہے ، اور انتہائی ظالم ہے اس نے اسکے تین بیٹوں کو کہیں چھپا رکھا ہے ، جو تاحال برآمد نہیں ہو سکے اس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس تنویر احمد پولیس آفیسر کے خلاف سخت سے سخت کارواء کی جائے اور اسکے تینوں ، بیٹوں کو زندہ یا مردہ برآمد کیا جائے ۔