لیبیا میں سابق صدر معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے چلائی جانے والی تحریک کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ ایک سال قبل چلائی جانے والی احتجاجی تحریک میں عوام کی بھرپورشرکت اور زبردست عوامی دباو کے نتیجے میں صدر قذافی کو چالیس سالہ اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا تھا۔
ملک بھر میں تحریک کی سالگرہ کے موقع پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اورلوگ بڑے جوش وخروش سے سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم کچھ حلقوں نے لیبیا میں جاری سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔