لیبیا (جیوڈیسک) لیبیا میں بن غازی کے مقام پر امریکی سفیر سمیت تین افراد کی ہلاکت پر قائم کمیشن کی رپورٹ میں محکمہ خارجہ کو غفلت کا ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے۔ لیبیا میں احتجاج کے دوران امریکی سفیر کے قتل سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جو چند دنوں میں امریکی صدر باراک اوباما کو پیش کی جائے گی۔
بن غازی میں احتجاج کے دوران امریکی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا جہاں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بن غازی حملے میں امریکی محکمہ خارجہ قصوروار ہے کیونکہ محکمہ خارجہ بروقت اقدامات کرتی تو امریکی سفیر اور ان کے تین دیگر ساتھیوں کو بچایا جا سکتا تھا۔ بن غازی حملہ ناقص سیکورٹی کے باعث پیش آیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کو بن غازی حملے کی وارننگ نہیں تھی، بن غازی انکوائری مشن کی 29 سفارشارت مان لی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں پر سیکورٹی مزید سخت کی جائے گی۔ ہیلری کلنٹن کے مطابق اس مقصد کے لیے امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون مل کر کام کررہے ہیں۔