لیبیا : (جیو ڈیسک) لیبیا میں پچاس سال بعد ہونے والے عام انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے جبکہ کچھ علاقوں میں گڑبڑ اور تشدد کے واقعات بھی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ہونے والے انتخابات میں مشرقی شہر بن غازی میں انتخابات کی مخالفت کرنے والے مظاہرین نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز نذر آتش کر دئیے۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کچھ افراد کے معمولی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ انتخابات کے ذریعے دو سو ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔