طرابلس : لیبیا کے باغیوں نے دعوی کیاہے کہ نیٹو بمباری میں قذافی کے بیٹے خامس سمیت تینتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیبیائی باغیوں کے ترجمان محمد زاوا وی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نیٹو کے طیاروں نے رات بھر زلطین شہر میں اہم اہداف کو نشانا بنایا۔ جس میں کرنل قذافی کا بیٹا خامس اور بتیس دیگر ہلاک ہوگئے۔ باغی اس سے پہلے بھی متعدد بار قذافی کے بیٹے خامس کی ہلاکت کا دعوی کرچکے ہیں۔