طرابلس : لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر نیٹوفضائی حملوں میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ۔ لیبیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق نیٹو نے طرابلس پر فضائی حملوں میں سیویلین کو ہدف بنایا دوسری جانب نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ حملے طرابلس میں واقع فوجی تنصیبات پر کیے گئے ہیں۔ لیبیا میں باغیوں اور معمر قذافی کی وفادار فوجوں کے درمیان جنگ جاری ہے، غیر ملکی میدیا کے مطابق باغیوں کو تقربا آدھے ملک پر کنٹرول حاصل ہے۔دوسری طرف قذافی نے وطن کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔