لیسکو کے دو گریڈ اسٹیشن سیل کر دیئے گئے

LESSCO

LESSCO

لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور میں چائنا سکم اور غازی روڈ گریڈ اسٹیشن کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث سیل کر دیا۔ ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ دو سال سے ان دونوں گریڈ اسٹیشنوں کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو حکام سے بارہا رابطہ کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے دونوں گریڈ اسٹیشنوں کو سیل کر دیا گیا۔