لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

Zahir ul Islam

Zahir ul Islam

(جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اس وقت کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

ڈی جی ائی ایس ائی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ پر لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اٹھارہ مارچ کو ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھا لیں گے۔ احمد شجاع پاشا کو اکتوبر دو ہزار اٹھ میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا تھا جس کے بعد انہیں دو بار اس عہدے پر توسیع دی گئی تاہم اس بار ان کے عہدے کی مدت میں توسیع نہین دی گئی ن لیگ نے احمد شجاع پاشا کو توسیع دینے کی شدید مخالفت کی تھی۔