امریکا (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں دو ہزار فوجیوں کی قربانی دی ہے جسے یاد رکھا جانا چاہئیے۔ افغان صدر حامد کرزئی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حامد کرزئی کو امریکی فوج پر تنقید کے بجائے اس کی قربانیوں کا احسان مند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں حقیقی دشمن سے نبرد آزما ہے۔ شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں امریکا، ایساف اور افغانستان نے بھی جانی نقصان اٹھایا ہے۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ اگر افغان صدر ان قربانیوں پر تنقید کے بجائے اس پر شکریہ ادا کریں تو بہتر ہوگا۔