آسٹریلیا : (جیو ڈیسک) لیڈی گاگا خود کو گانے میں لیڈی ڈیانا سمجھنے پر ہوگئیں تنازعے کا شکار۔ گانے گاتے گاتے لیڈی گاگا بن گئی خیالوں میں لیڈی ڈیانا اور اپنا نیا گانا بیحد شوق سے ریلیز کیا۔ اس گانے میں وہ سارے واقعات بیان کئے جو لیڈی ڈیانا کی زندگی میں رونما ہوئے۔
ڈیانا کی محبت، فوٹو گرافرکا پیچھا کرنا اور پھر موت کا سفر بس پھر کیا تھا، آسٹریلیا کے وہ مداح جو لیڈی گاگا کے گانے سننے کو تھے بیچین مگر جب کونسرٹ میں لیڈی ڈیانا پر گانا سنا تو طیش میں آگئے۔ لیڈی ڈیانا سے محبت کرنے والوں کو گاگا کا ڈیانا سے موازنہ کرنا غصہ دلاگیا۔