لیہ(جیوڈیسک)لیہ شہر میں بم دھماکہ کی کوشش نا کام بنا دی گئی، سو ل ڈ یفنس نے آئل ٹینکر میں نصب دو پانڈ وزنی د یسی سا ختہ بم کو ناکارہ بنا دیا۔
آئل ٹینکرکے ڈرائیور عبدالرحمان کی اطلاع پرسول ڈیفنس کے عملہ نےآئل ٹینکر میں نصب بم ناکارہ بنا دیا۔ سو ل ڈیفنس عملہ کے مطابق بم دیسی سا ختہ ہے جسکا وزن دو پانڈ ہے۔ بم کو دیسی ٹائمر کی مدد سے متحرک کیا گیا تھا جسے اتارنے یا بند کرنے کی کوشش پر بھی دھماکہ ہو سکتا تھا۔ ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر ڈیزل لوڈ تھا۔ بم کے پھٹنے پر ڈیزل کی بھاری مقدار تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔ پو لیس نے ٹینکر ڈرائیور عبدالرحمان اور کنڈیکٹر ثنااللہ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔