ماتحت عدالتوں میں ججوں کی تقرری کے خلاف درخواست دائر

Court

Court

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ماتحت عدالتوں میں انتیس ججوں کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں ججوں کی تقرریوں میں قواعد وضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا۔

درخواست گزار نے سماعت کرنے والے جج جسٹس عظیم آفریدی پر اعتراض اٹھا دیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جسٹس عظیم آفریدی بھی ان ججوں میں شامل ہیں۔ جسٹس عظیم آفریدی نے اعتراض کے بعد درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان کو بھجوا دی۔