مادھوری ، جوہی فلم گلاب گینگ میں اکٹھی جلوہ گر ہوں گی

Madhuri Juhi

Madhuri Juhi

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ میں اسی اور نوے کی دہائی میں دھوم مچانے والی ہیروئنز مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چالہ اب فلم گلاب گینگ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔ ہدایت کا انوبا سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ سکرپٹ کے مطابق انھیں دو ایسی اداکارائوں کی ضرورت تھی جو اپنے کردار میں نگینے کی طرح فٹ نظر آئیں۔

ان کی نظر میں اس رول کے لئے مادھوری اور جوہی چالہ سے بہتر اور کوئی چوائس نہیں تھی۔ فلم کے رول جب اداکاراں کو سنائے گئے تو دونوں نے حامی بھر لی ۔فلم میں دونوں ادا کاراں کو ایک دوسرے کا مخالف دکھایا گیا ہے ۔