مادھوری فلم اینی بڈی کین ڈانس میں جلوہ گر ہوں گی

Madhuri Dixit

Madhuri Dixit

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ دھک دھک گرل فلم اینی بڈی کین ڈانس میں پرانے اسٹائل میں نظرآئیں گی ۔ بالی ووڈ میں آئٹم سونگ ایک دو تین کرکے سب کے چھکے چھڑانے والی مادھوری ڈکشت ایک بار پھر سب کو آجا نچلے کا اشارہ دے رہی ہیں۔

تین سال کی عمر سے رقص کرنے والی مادھوری پینتالیس سال کی عمر میں بھی فلم ڈائریکٹرز کی سب سے پہلی ڈیمانڈ ہیںجی ہاں ایک بار پھر مادھوری ڈکشت سب کو ڈانس کی اے بی سی ڈی سکھائیں گی۔ یعنی اینی بڈی کین ڈانس نامی فلم میں مادھوری جلوہ گرہوں گی۔

فلم کی خاص بات یہ ہیکہ اس میں دھک دھک گرل کے مد مقابل کاسٹ ہوں گے کوریوگرافر پربھودیو۔ جنھوں نے فلم پکارمیں منفرد ڈانس کرکے مادھوری کو سپر ہٹ کروایا۔ بارہ سال بعد ایک بار پھر یہ جوڑی سنیما کے پردے پر نظرآئے گی تو کیسی دھوم مچائے گی، یہ تو فلم اے بی سی ڈی، مطلب اینی بڈی کین ڈانس کے آنے کے بعد ہی پتاچلے گا ۔