مارلن منروموت کے 50 سال بعد بھی نمبر ون

marilyn monroe mut

marilyn monroe mut

ھالی ووڈ (جیوڈیسک) لیجنڈری اداکارہ مارلن منرو کودنیا سے رخصت ہوئے آدھی صدی بیت گئی لیکن وہ آج بھی فلمی دنیا کے افق پر چمک رہی ہیں۔ ہالی ووڈ لیجینڈری ایکٹریس مارلن منروکاموت کے پچاس برس بعد بھی کریز ساٹھ کی دہائی کا فیشن آئی کون خوبصورتی میں نمبر وناداکاری اورگلوکاری میں سب سے آگے یہ ہے پہچان ہالی ووڈلیجینڈ مارلن منرو کی۔

مارلن نے ماڈلنگ کا آغاز بیس سال کی عمر میں کیا اوراسی سال یعنی انیس سو چھیالیس میں انہیں پہلی بار فلم میں ایکٹنگ کا موقع ملا۔مارلن کی آمد سے فلم انڈسٹری کو نیا چہرہ لیکن خود مارلن کو اداکاری میں شناخت بنانے میں چارسال لگے۔ مارلن کو بچپن میں باپ کی کمی نے خودسر بنا دیاحالات کی تلخی نے اپنے آپ کو بدلنے میں مدد دی اس لئے جیسے ہی موقع ملا ساری خواہشیں پوری کیں اوراسی شوق نے انہیں پچاس اورساٹھ کی دہائی کی سب سے زیادہ اسٹائلش اور فیشن ایبل ایکٹرس کا ٹائیٹل دیا گیا۔

مارلن کو کو کئی بار بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈبھی ملاجبکہ موت کے بعد بھی مارلن منرو کا نام آل ٹائم گریٹیسٹ فیمیل آرٹسٹ میں شامل کیا گیا۔پچاس ہزار سے زائد پروڈکٹس مارلن منرو کے نام سے دنیا میں موجود ہیں۔ایسا لگتا ہیمارلن آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں۔