مارکیٹوں میں چینی کی رسد میں اضافہ، قیمت میں کمی کا امکان

sugar

sugar

ملک میں گنے کی کرشنگ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں چینی کی رسد میں اضافہ ریٹیل مارکیٹس میں چینی کی فی کلو قیمت دو سے تین روپے کم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
آل پاکستان ہول مارکیٹ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ رواں ماہ ہول سیل قیمتوں میں پہلے ہی چار روپے فی کلو تک قیمت کم ہوچکی ہے جس کا اثر ریٹیل مارکیٹوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ چینی اس وقت ریٹیل مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جو متوقع کمی کے بعد 67 سے 68 روپے تک ہوجائیگی۔ دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔