مالدیپ میں بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،اقوام متحدہ

maldeep

maldeep

اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل آسکر فرنانڈز نے کہاہے کہ مالدیپ میں بیرونی مداخت کی ضرورت نہیں۔ مالے کے عوام مسائل خود حل کرلیں گے۔ سیاسی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل آسکر فرنانڈیز نے دارالحکومت مالے میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ مالدیپ کے عوام کو اپنے مستقبل کے متعلق فیصلہ کرنے دیا جائے۔

ایک سوال پر فرنانڈز کا کہنا تھا مالدیپ میں بغاوت نہیں ہوئی۔ مالدیپ کے معزول صدر محمد نشید کہہ چکے ہیں کہ ان سے بندوق کے زور پر استعفی لیا گیا۔