مالی (جیوڈیسک) مالی کی فوج نے کرونا کے اہم شہر پر دوبارہ قبضے کیلئے 100 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔ بماکو مالی کی فوج نے کرونا کے اہم شہر پر دوبارہ قبضے کے لئے فرانسیسی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی اعانت سے لڑائی میں قریبا 100 افراد کو ہلاک کر دیا۔
فرانس کے وزیر دفاع نے کہا کہ مالی کے دارالحکومت کی جانب پیش قدمی سے روکنے کے لئے مالی کے شمالی علاقے پر قابض باغیوں کے خلاف ہیلی کاپٹر کی کارروائی کے دوران ایک ہوا باز ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اس شدید جنگ کے دوران ہمارا ایک ہوا باز بری طرح زخمی ہوا۔