ماہ مقدس میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا ، شاہانہ فاروقی

گجرات (جی پی آئی)14اگست یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی کی زیر صدارت مسلم لیگ ہائوس میں اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہانہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان رمضان المبارک میں حاصل ہوا ،ماہ مقدس میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا اس ضمن میں شاہانہ فاروقی نے فریدہ سلہری کی صدارت میں شعبہ خواتین کی سینئر عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو آزادی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پنجاب فریدہ سلہری نے کہا کہ یہ وقت آزادی کی قدر کرنے اور غلطیوں کوتاہیوں کی معافی مانگنے کا ہے رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی ،عذرا پرویز، بیگم حامد رانا،بیگم نزہت ہمدانی نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اتحاد، تنظیم اور ایمان کے پیغام پر عمل کرکے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصدحاصل کیے جاسکتے ہیں۔