متحدہ عرب امارات (جیوڈیسک)متحدہ عرب امارات کا قومی دن انتہائی جوش و جذبہ سے منایا گیا، لوگ سڑکوں پر جشن مناتے رہے۔
متحدہ عرب امارات کے اکتالیسویں قومی دن پر فضا میں روشنیاں بکھر گئیں۔ عمارتوں کو خوبصورت رشنیوں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجا کر قومی پرچم لہرائے گئے۔ خواتین اور بچوں نے بھی قومی دن کو خوب جوش و خروش سے منایا۔ لوگ موسیقی کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں نے بھی بڑی ریلی نکالی۔ شرکا نے دو نوں ملکوں کے پرچم لہرائے۔