متحدہ کی ایم این اے پر فائرنگ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

Shahbaz Sharif,Tahira Asif

Shahbaz Sharif,Tahira Asif

لاہور (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق ایم این اے طاہرہ آصف اپنی بیٹی اور ڈرائیور کے ہمراہ علامہ اقبال ٹاؤن میں پھل خرید رہی تھیں۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو افراد ان کے پاس آئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ طاہرہ آصف کو پیٹ میں دو گولیاں لگیں۔ انہیں فوری طور پر شیخ زاید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور واقعے میں محفوظ رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایم این اے طاہرہ آصف پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کو فون کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی۔