کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت لیکر اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گئے۔ جناح ٹرمینل کراچی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ قوم ظالموں کے خلاف دعائیں کر کے ان کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ لندن میں ایم کیو ایم کے قائد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔ ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ہی اس اسٹیج تک پہنچایا ہے کہ حق و سچ کا علم بلند کر سکوں۔