متنازعہ ڈی ای او لیبر گوجرانوالہ کو گجرات تعینات کر نے کے خلاف احتجاج کیا جائیگا
Posted on August 9, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) متنازعہ ڈی ای او لیبر گوجرانوالہ کو گجرات تعینات کر نے کے خلاف احتجاج کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار امتیاز لیبر ہال فیض آباد میں منعقدہ ضلعی ٹریڈ یونینز کے راہنمائوں نے کیا ، اجلاس میں محمد نوید ، امتیازحسین شاہین ، میاں خاں ، اسلم بٹ ، فراست حسین ڈار و دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت پنجاب نے متنازعہ ڈی ای او لیبر گوجرانوالہ کو گجرات تعینات کیا تو سرکاری و غیر سرکاری یونینز مشترکہ طو ر پر ان کے خلاف احتجاج کرینگی ، جبکہ موجودہ ڈی ای او لیبر گجرات ضیغم بہتر طریقہ سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
لہٰذا ان کو سیاسی ایماء پر تبدیل نہ کیا جائے اور ان کو کام کرنے دیا جائے اگر متنازعہ ڈی ای او لیبر کو گجرات تعینات کیا گیا تو نہ صرف ڈی ای او لیبر کے خلاف احتجاج ہو گا ، بلکہ سیاسی جماعت کے خلاف بھی احتجاج ہو گا ، جو کہ اس کی تعیناتی کیلئے ہاتھ پائوں مار رہی ہیں ، ایسے کسی آفیسر کو گجرات میں برداشت نہیں کیا جائیگا ، جو مزدوروں کے حقوق کی پاسداری نہ کر سکتا ہو ۔