متنازعہ ہاکی لیگ: ریحان بٹ اور شکیل عباس پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

phf

phf

کراچی: (جیو ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر متنازعہ بھارتی ہاکی لیگ کھیلنے پر ریحان بٹ اور شکیل عباسی کو دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ پی ایچ ایف ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق شکیل عباسی اور ریحان بٹ نے پیسے کو ملک پر فوقیت دی، جس پر انہیں بھاری جرمانوں کی سفارش کی گئی۔

لیگ کھیلنے والے دیگر چھ کھلاڑیوں ذیشان اشرف، وسیم احمد، طارق عزیز، عمران وارثی، عدنان مقصود اور مدثر علی خان کودو لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سفارش کی ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اگر کھلاڑیوں نے جرمانے ادا نہ کیے تو ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جائے۔ کھلاڑیوں کو سات روز میں صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاکو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے۔