کوٹلہ (ارب علی خاں)حلقہ NA107کی یونین کونسل لنگڑیال میں چوہدری محمد ارشد (امریکہ)،چوہدری محسن لنگڑیال نے ملک محمد حنیف اعوان اور سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کی حمایت میں اکٹھ کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ،چوہدری تنویر ااحمد کوٹلہ نے کہا کہ نوسر باز وں نے پچھلے الیکشن میںاہلیان لنگڑیال کو دھوکہ دینے کے لیے روڈ پرپتھر ڈلوائے اور اپنا مفاد حاصل کرنے کے بعد وہ پتھر دوبارہ اٹھا لئے گئے لیکن کوٹلہ لنگڑیال روڈ کے سنگ بنیاد رکھنے کی جعلی تختی آج بھی اہلیان علاقہ کے سامنے ہے ۔الیکشن 2008میں جعلی سڑکیں بنانے والے اب سوئی گیس لگوا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد رضا نے اس علاقے کا سب سے بڑا پراجیکٹ قطب گولڑہ پل 24کروڑ روپے کی گرنٹ سے منظور کروایا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو چوہدری عابد رضا کی اپنے علاقے کی عوام سے حقیقی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
امیدوار برائے ایم این اے حلقہ NA107ملک محمد حنیف اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری شفاعت حسین جھوٹے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،جس طرح منظور وسان کو خواب آتے ہیں اسی طرح چوہدری شفاعت کو بھی خواب آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام اب کرپٹ ٹولے کو بری طرح مسترد کر دیں گے ۔اور 4دسمبر کے بعد ان کو دن کو بھی تارے نظر آئیں گے۔سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر نے کہا کہ میں 1985میں ایم پی اے بنا اور اس وقت کے وزیر اعلی میاں محمد نواز شریف سے میں نے اپنے حلقے کی تعمیرو ترقی کے لیے کروڑوں روپے کی گرانٹ لی اور سب سے زیادہ کام کروائے۔انہوں نے کہا کہ سابق ناظم چوہدری محمد افضل لنگڑیال متعدد بار وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے پاس گئے اور سڑک کی منظوری کے لیے مطالبہ کرتے رہے ۔اور ہر بار ٹالا ہی جاتا رہا۔اس موقع پر چوہدری محسن لنگڑیال ،حافظ وقار معاویہ شامپور،چوہدری اخترقمر الدین و دیگر نے خطاب کیا ۔قاضی نعمان ارشد تحصیل صدر مسلم لیگ ن،چوہدری عباس چئیر مین ککرالی ،چوہدری ظہیر عباس ایڈووکیٹ ،کیپٹن خالد بشیر،ڈاکٹر ارشاد احمد بنیاں،ایس پی محمد اعظم بھدر،ملک محمد آصف اعوان بدر مرجان ،شاہد اصغر ،سمیت دیگر سٹیج کی زینت بنے۔