اسلام آباد(این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے اہلسنت ولجماعت کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر ایم زبیر کی ملکی صورتحال پر اہم ملاقات آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں گرینڈ الائینس بنانے پر اتفاق تفصیلات کے مطابق اہلسنت ولجماعت کے سربراہ ڈاکٹرابوالخیر ایم زبیر نے پیر کے روز پانچ رکنی وفد کے ہمراہ تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اس دوران ڈاکٹر ابوالخیر ایم زبیرنے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے درخواست کی کہ وہ تمام محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں اور سب کی سرپرستی فرمائیں تاکہ ملک میں جو مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں ان سے چھٹکارا مل سکے اس موقعہ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ملک اس وقت گھمبیر مسائل میں الجھا ہوا ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ سب محب وطن قوتیں ملکر ملک کو بچانے کیلیئے آگے آئیں تاکہ آئندہ آنے والے الیکشن میں بہتر نتائج سامنے آسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بھوک اور غربت حد سے تجاوز کرچکی ہے اور اب بھی ہم نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو آنے والے وقتوں میں ہمیں کھانے کو گھاس بھی نہیں ملے گی اس موقعہ پر دونوں رہنمائوں نے الیکشن سے قبل گرینڈ الائنس بنانے پر بھی اتفاق کیا جبکہ ملاقات کے دوران تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان خان ،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق غنچہ اور کنوینئر پنجاب سید امیتاز شاہ بھی موجود تھے۔