محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے آج پاکستان دشمنوں کی نظر بد سے محفوظ ہے اور آنے والا دور ٹی ٹی پی کا ہوگا، میاں عبدالوحید

Mian Abdul Waheed Speech

Mian Abdul Waheed Speech

لاہور : تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق ایم این اے میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے آج پاکستان دشمنوں کی نظر بد سے محفوظ ہے اور آنے والا دور ٹی ٹی پی کا ہوگا تحریک تحفظ پاکستان لاہور اور حلقہ این اے 125 کے ایک انتخابی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں عبدالوحید نے کہا کہ اب الیکشن قریب آرہے ہیں اور ملک بھر سمیت لاہور میں پارٹی کو منظم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ لاہور کی سیاست پورے ملک پر اثرانداز ہوتی ہے انہوں نے یونین کونسل سطح کے عہدے داروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ گلی محلوں میں ممبر سازی کیلیے کیمپ لگائیں تاکہ ملک میں جنرل الیکشن سے قبل پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہو سکے۔

صدر لاہور ٹی ٹی پی رانا مجید نے کہا کہ ملک پر خادموں کے روپ میں لٹیروں کی حکومت ہے جن سے انکی اپنی پارٹی کے عہدے داروں کی ملاقاتیں ناممکن ہیں وہ عوام سے کیسے مل سکتے ہیں اور آنے والے الیکشن میں لاہور تحریک تحفظ پاکستان کا قلعہ ثابت ہوگااس موقعہ پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا کہ اس وقت 14سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں الائینس تشکیل دے دیا ہے اور بہت جلد ملک بھر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا ایک بہت بڑا گرینڈ الائینس بن جائیگا جسکی قیادت تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان کریں گے اس موقعہ پر جنرل (ر) نصیر اختر ،ظہیر گیلانی،کرنل امتیاز ،میاں سعید ،سیٹھ بوٹا ،چوہدری اکبر،گل نواز،اویس گیلانی ،محمد حسین ،بائو نعیم ،رضوان ناصر،بانوبیگم ریحانہ کوثر،زبیدہ ،ثمینہ طارق،ذکیہ،شائستہ،فردوس،ندا،شازیہ اور انیلا طارق نے بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔