کراچی: ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے عید الا ضحی کے موقع پر آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے 200 فٹ طویل خندق جو کہ یوسی 05 میں کھودے جانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرااختر خان خٹک، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر پارکس تنویر احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور بہتر انداز میں سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔
عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے محدود وسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اسکے باوجود ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں میں رہائش پزیر ہر فرد کو ریلیف دینے کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام جاری ہیں ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ عید الا ضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت کلیکشن پوائنٹ سے اٹھا کر خندقوں میں مدفن کیاجائیگا ۔
ٹاؤن کی حدود میں ہی ٹرینچز ہونے کے باعث نہ صرف وقت بلکہ اخراجات میں بھی کمی آئیگی اور کورنگی ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں سے کم سے کم وقت میں آلائشیں اٹھا کر ٹرینچنز میں دفن کر دی جائیں گی اس سال مدفون ہونے والی آلائشوں سے کچھ عرصے بعد کھاد حاصل کی جائے گی جس سے کورنگی ٹائون کے پارکوں ،گرین بیلٹس کو مزید سر سبز و شاداب بنانے کے لئے کافی مدد حاصل ہوگی اس طرح ان آلائشوں سے حاصل شدہ کھاد سے کورنگی ٹائون کو ہرا بھرا رکھنے میں مدد حاصل ہو گی ۔