کراچی (محمد عامر) ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کا ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 7 میں زیر تعمیر نذیر حسین لائبر یری کی چھت کے سریا بچھائے جانے کے کا م کا معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ٹھیکیدار و عملے کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ کام اور میٹریل معیاری ہونا چاہیے کام کے معیار میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لائبریری کے تعمیراتی کاموں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے۔
تاکہ کورنگی کی عوام معیاری کتب خانہ سے استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ کورنگی کے نوجوانوں کے لئے یہ لائبریری ایک تحفہ سے کم نہیں اس لائبریری کے قیام سے نوجوانوں کو کتابوں کے ذریعے اچھی معلومات میسر آئیگی جو ان کے مستقبل میں ضرور کام آئے گی انہوں نے مزید کہاکہ ٹائون انتظامیہ عوام کی خدمت اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علم کے فروغ کے لئے بھی شب وروز مصروف عمل ہیں اور صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نذیر حسین لائبریری کی تعمیر کے بعدکورنگی کی عوام کو گھر کے نزدیک معیاری لائبریری کی سہولت میسر آئیگی اور نوجوان اس لائبریر ی سے استفادہ حاصل کر سکے گے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برئوے کا ر لانے کا بہترین راستہ لائبریریوں کا قیام ہے لائبریری میں مطالعہ سے نوجوانوں کی سوچ نظریہ اور خیالات سے قیادت کی وہ کرنیں نمودار ہوتی ہیں جن سے مستقبل کی صبح روشن نظر آتی ہے۔