محمد عرفان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

Mohammad Irfan

Mohammad Irfan

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو ٹی ٹوینٹی میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے بھارت کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ، جس پر ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے انھیں ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کی سلیکشن کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔

جس کے بعد محمد عرفان اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے ساتھ بھارت میں ہی رہیں گے اور ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔