محنت کش طالب علم کی بی اے میں پہلی پوزیشن

mohsin ali

mohsin ali

حافظ آباد(جیوڈیسک)حافظ آباد میں تندور پر کام کرنے والے طالب علم محسن علی نے پنجاب یونیورسٹی میں بی اے کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے سالانہ امتحان 2012میں پہلی پوزیشن پانے والا محسن علی پڑھائی کے ساتھ ساتھ تندور پر روٹیاں لگا کر اپنے والد کی مدد کرتا ہے۔محسن علی اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے روٹیاں پکانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا جبکہ کبھی کبھار اسے مزدوری بھی کرنا پڑتی ہے۔ بیٹے کے اول پوزیشن حاصل کرنے پر محسن علی کے والدین خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔

محسن علی پنجاب یونیورسٹی کے بی اے اور بی ایس سی کی پہلی تین تین پوزیشن حاصل کرنے والے سات طالب علموں میں بھی واحد لڑکا ہے جبکہ باقی پانچ پوزیشنوں پر لڑکیوں کا پلہ بھاری رہا۔