محکموں کو بجٹ اخراجات میں معمولی اضافے کی ہدایت

budget

budget

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی حکومت نے تمام محکموں کو آئندہ بجٹ میں اپنے اخراجات رواں مالی سال سے صرف 5 فیصد زائد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن میں بجٹ کے لئے ترجیحی کمیٹیوں کے اجلاس کا آغازہو گیا جس میں تمام وزارتیں اور محکمے اخراجات کا تخمینہ پیش کررہے ہیں۔ آئندہ بجٹ کے تخمینے پیش کرنے کی ہدایت ایک ماہ پہلے جاری کر دی گئی تھی۔ بجٹ 25یا26مئی تک پیش کرنے کاہدف رکھا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے مختلف شعبوں پر سفارشات کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔