محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی نااہلی کی وجہ سے اساتذہ کی ترقی کا سلسلہ التواء کا شکار

گجرات: محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی نااہلی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی ترقی کا سلسلہ عرصہ دراز سے التواء کا شکار ہے ، یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے 31مارچ 2010کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے تحت سرکاری سکولوں کو انگلش میڈیم کا درجہ دیا گیا ، اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور بنیادی تعلیم کے حامل اساتذہ کو اول مدرس اور ہیڈ ماسٹر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، پنجاب کے متعدد اضلاع میں 30-4-2010کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 2894پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے ، مگر ضلع گجرات میں اس نوٹیفکیشن پر تاحال کسی قسم کا عمل درآمد نہیں کروایا جا سکا ، جس کی وجہ سے اساتذہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کریں ۔