محکمہ تعلیم کی ظالمانہ پالیسیاں ایک دن میں2 امتحان لیے جا رہے ہیں :عوامی حلقے

گجرات: محکمہ تعلیم کی ظالمانہ پالیسیاں جماعت پنجم اور ہشتم کے طلباء و طالبات سے ایک ایک دن میں 2امتحان لیے جا رہے ہیں ، جس سے طلباء اور ان کے والدین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات ہو رہے ہیں ، اور ایک ایک دن میں دو ، دو پرچے لیے جا رہے ہیں ، جس سے طلباء اور ان کے والدین ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہے ہیں ، کیونکہ ایک سال کی تعلیم کے 5دن میں امتحان زیادتی ہے ، عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ اس زیادتی کا فوری نوٹس لیا جائے اور متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کی جائے جو کہ طلباء کی ذہنی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں ، اور کئی طلباء کے فیل ہونے کے امکانات ہیں ، پہلے بھی طلباء نے ان پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے ، لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ، گورنمنٹ اپنے پیسے بچا رہی ہے ۔