محکمہ تعلیم گجرات کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالہ سے تقریب
Posted on November 10, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)محکمہ تعلیم گجرات کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالہ سے تقریب گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول غریب پورہ میں منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف تھے ، صدارت محفل ڈی ای او سکینڈری چوہدری اورنگزیب تھے جبکہ مہمانان گرامی میں خالد محمود گھمن پرنسپل ایلیمنٹری اور ساجد محمود قادری اے ای او جنرل تھے ، دیگر شرکاء میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول غریب پورہ مس نعیمہ اختر ، پرنسپل میونسپل گرلز سکول مس ثمینہ مفتی و دیگر گرلز ہائی سکولز کی ہیڈ مسٹریس ، سٹاف اور طالبات نے شرکت کی ، جن میں میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول غریب پورہ کی بچیوں نے کلام اقبال پیش کیا ، دیگر سکولوں میں مشن گرلز ہائی سکول ، مکیانہ گرلز ہائی سکول ، کملی والا گرلز ہائی سکول اور دیگر سکولوں کے بچوں نے علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کلام پیش کیا ،ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال اپنے زمانے کے مرد قلندر تھے اور ملک پاکستان کا وجود انہیں کے تصور کی تکمیل ہے ، چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ اقبال کی زندگی ہر شعبے کے حوالے سے رہنمائی ملتی ہے ، ساجد محمود قادری نے کہا کہ اقبال نے علم ، عمل اور عشق رسول ۖ کی اہمیت پر بڑا زور دیا ہے۔