محکمہ واپڈا کی کارکردگی صفر عوام آجز آگئے
Posted on January 20, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلہ ارب علی خان(جی پی آئی)محکمہ واپڈا کی کار کردگی صفر عوام آجز آگئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کی آنکھ مچولی جاری ہے، کوٹلہ ارب علی خاں گردونواح کے دیہات میں رہنے والی بری طرح متاثر ہیں، گزشتہ رات بھی بجلی کا پول گر جانے کی وجہ سے بجلی بند رہی، صبح کے وقت اکثر لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بجلی بند ہونے کی وجہ سے نماز فجر کیلئے اٹھنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، گرم پانی کی بجائے ٹھنڈے پانی سے وضوکرنا پڑا اور کوئی گھروں میں تو پانی ہی نہیں ہے، سب ڈویژن کوٹلہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے، 31 دسمبر تک تاریں بچھانے کاکام مکمل ہوتا تھا، سست روی کی وجہ سے یہ کام ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا، دسمبر کا پورا مہینہ بھی بجلیجے تک بندرہتی تھی ۔
اب تو سارا دن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، آج کے ترقی یافتہ دور میں تو ہر کام بجلی سے ہورہا ہے، سب سے زیادہ بجلی سے متاثر ہونے والوں میں ویلڈنگ کاکام کرنے والے شامل ہیں، جبکہ اسکے ساتھ ہی ورکشاپ میں کام کرنیوالے دوسرے دوکاندار حضرات متاثر ہورہے ہیں، اہلیان کوٹلہ ارب علی خان نے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ سے اپیل کی ہے کہ کوٹلہ میں بجلی کا نظام درست کروایا جائے،
ورنہ عوام خود کشیوں اور قانون پر مجبور ہوجائینگے، محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام بھی اس طرف خصوصی توجہ دیں، بجلی24 گھنٹوں میں صرف چھ گھنٹے بھی مشکل سے بجلی ہوتی ہے،جبکہ اٹھارہ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے، اور عوام پر بلوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، ارباب اختیار اس مسئلہ کی طرف فوری توجہ دیں۔