لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کیتمام عارضی میٹر ریڈرزکو جلد مستقل کر دیا جائے گا۔
لاہور میں محکمہ سوئی گیس میں کام کرنے والے عارضی میٹر ریڈرز کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے میٹر ریڈرز کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسئلے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ وہ فوری عارضی طورپرتعینات میٹر ریڈرز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیں گے۔