مختلف اداروں پر32بلین واجبات ہیں، سیپکو چیف

SEPCO

SEPCO

محکمے کی پہلی ترجیح لائن لاسز کو کم کرنا اور اور بڑے چوروں کیخلاف کارروائی کرنا ہے۔صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیپکو آفس سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیپکو چیف نور محمد دایو کاکہناتھا کہ ان کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا کام لائن لاسز کو ختم کرنے سمیت صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکل لیول پر اپنے تھانے بنادئیے گئے ہیں جس میں ایک ڈی ایس پی اور دیگر عملہ ہوگا جو مختلف علاقوں میں چھاپے مار کربجلی چوروں کیخلاف کارروائی کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف محکموں پر32بلین واجبات ہیں جس کے بارے میں بات چیت جاری ہی جبکہ کچھ ہی دنوں میں ریکوری مہم بھی چلائینگے۔