بالی وڈ(جیوڈیسک)بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے مذہب اور توہم پرستی فلمی صنعت کا حصہ ہے۔بپاشا ان دنوں اپنی آنے والی فلم “راز تھری”کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور مندروں اور درگاہوں پر جانے کی وجہ سے میڈیا کی نظروں میں ہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تینتیس سالہ بپاشا نے کہا کہ اداکار درگاہوں پر صرف اپنی فلموں کی کامیابی کے لئے دعا کرنے جاتے ہیں۔ اس میں کوئی غلط بات نہیں اور ہر کوئی اپنی فلم کی ریلیز سے پہلے مندروں اور درگاہوں پر جاتا ہے۔
بپاشا باسو کو کچھ دن پہلے ہی رکشا والوں کو لیموں اور مرچیں دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔