مردان : پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ ، 5 افراد زخمی

Mardan

Mardan

مردان (جیوڈیسک) مردان میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کر کے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ شیخ ملتون کی پولیس پارٹی اے ایس آئی سمیت تین اہلکار غلہ ڈھیر میں ایک ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے ان پر دستی بم پھنکا جس سے دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجہ میں اے ایس آئی ارشاد ، کانسٹیبل توصیف شاہ ،غنی اکبر اور شہری زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔