مرکنٹائل ایکسچینج کو مستحکم کرنے کے لئے قوانین کی منظوری

SECP

SECP

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے کموڈٹیز فیوچر مارکیٹ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کو مستحکم کرنے کے لئے قوانین کی منظوری دے دی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے منظور کی جانے والے گورننگ مارکیٹ میکنگ قوانین کے بعد مستقبل کے سودوں کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے گی۔ا ور اب لیکیوڈٹی رکھنے والے اصل مارکیٹ ساز مارکیٹ میں دستیاب ہونگے جس سے مستقبل کے سودوں کے لئے سرمایہ کار کو سہولیات میسر آئینگی۔
اس سے قبل فروخت کنندہ کو اپنا مال بیچنے کے لئے خریدارتلاش کرنے میں مشکل پیش آتی تھی۔پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ہر وقت کموڈٹیز کے پروفیشنل ٹریڈرزبائنگ اور سیلنگ پوزیشن پر موجود ہونگے