لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پر واضح کر دیا مسئلہ کشمیر، سیاچن اور پانی کے تنازعات حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دورہ بھارت میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ان سے روایتی گلے شکوے کیے تو انہیں جواب دیا کہ 67 سال لڑائی کے باجود ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہوا، پاکستان اور بھارت جوہری طاقت ہیں۔
بنیادی مسائل سے منہ موڑنا خطر ناک ہو سکتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت اور چین نے تجارت بڑھانے کیلئے دشمنیاں ختم کر دیں، چین نے ہر مشکل دور میں پاکستان کی مدد کی، لیکن تجارت وہ بھارت سے کر رہا ہے۔